مدرسہ اسلامیہ دعوت الحق، چک بہاء الدین، سمستی پور (بہار) کا ایک مایہ ناز اور مقبول دینی ادارہ ہے۔ اس مبارک ادارے کا قیام 1997ء میں عمل میں آیا تھا۔ گزشتہ تقریباً تین دہائیوں سے یہ ادارہ علاقے میں دینِ اسلام کی صحیح اشاعت، عقائدِ حقہ کی ترویج اور بچوں کی بہترین اخلاقی و روحانی تربیت میں مصروفِ عمل ہے۔
ہمارا مقصد: علاقے سے جہالت کا خاتمہ کرنا، دورِ حاضر کے فتنوں سے مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت کرنا، اور ایک ایسی صالح نسل تیار کرنا جو دین اور دنیا دونوں شعبوں میں امتِ مسلمہ کی صحیح رہنمائی کر سکے۔